مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ملک میں مارشل لا کا آپشن رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک میں مارشل لا لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ روسی صدر نے کہا ہے کہ یہ قدم صرف " بیرونی جارحیت کی صورت میں " فوجی سرگرمیوں والے علاقوں میں اٹھایا جائے گا۔
ادھر ایک روزہ سیز فائر کے بعد پھر جنگ شروع ہوگئی ہے روس نے بھرپور قوت سے یوکرائن پر دوبارہ حملوں کا آغاز کردیا، روسی وزارت خارجہ کے مطابق ماریو پول میں حملوں کا آغاز کردیا ہے ،شہریوں کے انخلا کیلئے جمعہ کو سیز فائر کیا گیا تھا جو ختم ہوگیا۔
ادھر امریکہ اور نیٹو کی طرف سے یوکرائن کو نو فلائی زون قرار دینے سے انکار پر یوکرائنی صدرزلنسکی نیٹو پر پھٹ پڑے ، صدر ولودومیر زلنسکی نےنو فلائی زون قرار نہ دینے کے نیٹو کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن نہیں بچتا تو یورپ بھی نہیں بچے گا۔ صدر زلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرائن کو امریکہ اور نیٹو نے تنہا چھوڑدیا ہے جو وعدے کئے تھے ان پر امریکہ اور نیٹو نے عمل نہیں کیا۔
آپ کا تبصرہ