مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو دو روزہ دورے پر روس روانہ ہوں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو دو روزہ دورہ پر روس جائیں گے جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پوتین سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، حماد اظہراورفواد چوہدری کے علاوہ قومی سلامتی مشیر معید یوسف ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ