فرانس میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

فرانس کے علاقے سینٹ لورنٹ ڈی لا سیلنکی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے علاقے سینٹ لورنٹ ڈی لا سیلنکی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سینٹ لورنٹ ڈی لا سیلنکی میں ایک دکان میں زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی گئی جس کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکہ گراؤنڈ فلور میں ہوا جہاں کریانے اور سینڈویچ کی دکان تھی۔ حادثے کے وقت اندر موجود ایک شخص نے پہلی منزل کی کھڑکی سے باہر کود کر اپنی جان بچائی۔ ریسکیو ٹیمیں عمارت سے 20 افراد کو بچانے میں کامیاب ہوچکی ہیں تاہم عمارت کے منہدم ہونے کا خطرہ ابھی بھی باقی ہے۔

دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

News Code 1909855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =