مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے باحجاب طالبات پر زندگی تنگ کردی۔ ہندو انتہا پسندوں کی باحجاب طالبہ کے خلاف نعرے بازی اور اسلامی مقدسات کی توہین کی۔ کرناٹک میں سڑک سے گزرتی اکیلی طالبہ کو زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنگ کرنے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ کالج جانے والی طالبہ کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا، طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ کرناٹک کی ہائی کورٹ میں باحجاب طالبات پر پابندی سے متعلق سماعت ہورہی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک میں دو کالجز نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روک دیا ہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کو بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
ہندو انتہا پسندوں کی باحجاب طالبہ کے خلاف نعرے بازی / اسلامی مقدسات کی توہین
بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے باحجاب طالبات پر زندگی تنگ کردی۔ ہندو انتہا پسندوں کی باحجاب طالبہ کے خلاف نعرے بازی کی اور اسلامی مقدسات کی توہین کی۔
News ID 1909785
آپ کا تبصرہ