مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم میں مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کی تشییع جنازہ میں علماء ، طلاب ، اعلی سول و فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق تشییع جنازہ کی رسم مدرسہ امام خمینی (رہ) جہاد اسکوائر سے لیکر حرم مطہر کی طرف انجام پذير ہوئی۔ تشییع جنازہ میں جامعہ مدرسین کے ارکان، قم کے امام جمعہ و نمائندہ ولی فقیہ اور حوزہ علمیہ کے اساتید اور طلاب نے بھر پور شرکت کی۔ مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کے پیکر مطہر کو قم میں تشییع کے بعد کربلائے معلی منتقل کیا جائے گا ، جہاں جمعہ کے دن انھیں کربلائے معلی میں حرم حسینی (ع) میں سپرد خاک کیا جائےگا۔
مرحوم آیت اللہ العظمی صافی کی تشییع جنازہ میں علماء اور عوام کے مختلف طبقات کی شرکت
قم میں مرحوم آیت اللہ العظمی صافی کی تشییع جنازہ میں علماء ، طلاب اور عوام کے مختلف طبقات نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔
News ID 1909709
آپ کا تبصرہ