امیرعبداللہیان کا ہندوستان کے ساتھ مثبت  دو طرفہ تعلقات پر خوشی اوراطمینان کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ہندوستانی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ایران اور ہندوستان کے درمیان مثبت دو طرفہ تعلقات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکرکے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ایران اور ہندوستان کے درمیان مثبت دو طرفہ تعلقات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ کورونا کا شکار ہیں ۔ ایرانی وزير خارجہ نے اس گفتگو میں ہندوستانی وزیر خارجہ کی اجوال پرسی کی اور اس کی صحتیابی کے لئے آرزو کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ  پہلی فرصت میں دہلی کا دورہ کریں گے اور اس سفر میں دو طرفہ ، علاقائی، عالمی  اور افغانستان کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے مزاج پرسی پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دورہ دہلی کے منتظر ہیں۔

News Code 1909690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =