31 دسمبر، 2021، 12:48 PM

روس نے امریکہ کوتعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدرجوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں روسی صدرنے یوکرائن پرپابندیاں لگانے پرامریکہ سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں روسی صدرنے یوکرائن پرپابندیاں لگانے پرامریکہ سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔ روسی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرائن پرپابندیاں سنگین غلطی ہوگی امریکہ ایسا کرنے سے باز رہے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے روس پر کشیدگی میں کمی کرنے پرزوردیا۔ صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگرروس نے یوکرائن میں مزید مداخلت کی تو مغربی ممالک فیصلہ کن جواب دیں گے۔

یوکرائن کے حوالے سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پرکشیدگی بڑھانے کے الزامات عائد کئے۔ امریکی صدرجوبائیڈن اورروسی صدرپیوٹن کے درمیان ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا براہ راست رابطہ ہے۔ امریکہ اورروس کے درمیان یوکرائن کے مسئلے پرکشیدگی جاری ہے۔

News ID 1909334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha