مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی آئندہ سال کے آغاز میں روسی صدر ولدیمیر پوتین کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو روس کے دورے کی دعوت دی تھی جسے ایرانی صدررئیسی نے قبول کرلیا ۔
ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق اس دورے میں دوطرفہ، علاقائی، قومی تعاون خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعاون پر بات ہوگی جس کے خطے میں قیام امن کے لیے دیرپا نتائج نکلیں گے۔
ادھرکاخ کرملن کے ترجمان پسیکوف نے ایرانی صدر کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم روس اور ایران کے صدور کے درمیان ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس نے کہا کہ دونوں ممالک خطے کے اہم اتحادی ہیں اور خطے میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر دونوں رہنما تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ 2017 کے بعد کسی ایرانی صدر کا روس کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
آپ کا تبصرہ