25 اکتوبر، 2021، 12:49 PM

پاکستانی سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاورکو ایک ہفتہ میں گرانےکا حکم

پاکستانی سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاورکو ایک ہفتہ میں  گرانےکا حکم

پاکستانی سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاورکی عمارت کو کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ سے گرانے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاورکی عمارت کو کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ سے گرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی، عدالت نے حکم دیا کہ بلاسٹ سےقریب کی عمارتوں یا انسان کو کوئی نقصان نہیں ہوناچاہیے۔

عدالتی حکم کے مطابق کمشنر کراچی نسلہ ٹاور کے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں گے۔عدالت نے ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل کراچی میں ضلع شرقی کی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت 27 اکتوبر تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ضلع شرقی کے اسسٹنٹ کمشنر برائے فیروز آباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو نوٹس میں بتایا تھا کہ اگر نسلہ ٹاور خالی نہ کیا گیا تو رہائشیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

News Code 1908632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha