14 اکتوبر، 2021، 10:22 AM

اسرائیلی حکومت نے فلسطینی شہداء کے قدیم قبرستان کو مسمار کردیا

اسرائیلی حکومت نے فلسطینی شہداء کے قدیم قبرستان کو مسمار کردیا

مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، غاصب اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے نزدیک فلسطینی شہداء کے قدیم ترین قبرستان مسمار کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، غاصب اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے نزدیک فلسطینی شہداء کے قدیم ترین قبرستان مسمار کردیا۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ نے بلڈوزروں سے الیوسفیہ قبرستان کی قبریں مسمار کیں۔ علاقہ مکینوں کی مزاحمت پر اسرائیلی انتظامیہ کو کام روکنا پڑا۔ واقعہ کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو مظاہرین زخمی ہوگئے۔ قبرستان میں 1948 سے 1967 کے درمیان شہید ہونے والے فلسطینی شہدا کی قبریں موجود ہیں۔ غاصب اسرائیلی انتظامیہ پارک بنانے کے لیے قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، اسرائیل نے 2016 میں بھی قدیم ترین باب الرحمہ قبرستان کی قبریں مسمار کر دی تھیں۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور عرب حکمراں خاموش تماشائي بن کر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کررہے ہیں۔عرب حمکرانوں کی غداری اور خیانت کو مسلمان کبھی معاف نہیں کریں گے۔

News Code 1908508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha