پاکستانی وزیر اعظم کی عالمی برادری سے طالبان حکومت کی حمایت کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر عالمی برادری کو طالبان کی حکومت کی حمایت کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر عالمی برادری کو طالبان حکومت کی حمایت کرنی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو یہ سوچنا چاہیے کہ آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم افغان عوام کی خاطر لازمی طور پرطالبان کی  موجودہ حکومت کو مستحکم کریں، طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کریں گے، وہ مشترکہ، جامع اور مخلوط حکومت بنائیں گے، وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کو استعمال کرنے نہیں دیں گے اور انہوں نے معافی کا اعلان کیا ہے۔ عالمی برادری کو طالبان کی حمایت اور ان کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہیے کیونکہ اس میں سب کی کامیابی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں ہزاروں کشمیروں کو ماورائے عدالت قتل کیا ، بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہشمند ہے لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان امن ممکن نہیں اور عالمی برادری کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک اور جنگ کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ 

News Code 1908279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =