8 ستمبر، 2021، 2:15 PM

افغانستان کی پہلی ترجیح امن و صلح اور ثبات ہے

افغانستان کی پہلی ترجیح امن و صلح اور ثبات ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ افغانستان کی پہلی ترجیح امن و صلح اور ثبات ہے ، افغانستان میں ہمہ گير حکومت کی عدم تشکیل اور بیرونی مداخلت پرافغان عوام کے دوستوں کو تشویش لاحق ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ افغانستان کی پہلی ترجیح امن و صلح اور ثبات ہے ، افغانستان میں ہمہ گير حکومت کی عدم تشکیل اور بیرونی مداخلت پرافغان عوام کے دوستوں کو تشویش لاحق ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی اولین ترجیح ثبات واستحکام ہے لیکن افغانستان کے تمام گروہوں اور قبائل پر مبنی حکومت کی عدم تشکیل ، فوجی طاقت و قوت سے استفادہ اور عوام کے مطالبات پر عدم توجہ کی بنا پر افغان عوام کے دوستوں کو سخت تشویش لاحق ہے۔

News ID 1908084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha