امریکہ کا طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پرتشویش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی حکومت میں دیگر گروہوں اور قبائلی نمائندوں کو شامل نہیں کیا گیا طالبانی حکومت میں صرف طالبان ہی شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پرتشویش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی حکومت میں دیگر گروہوں اور قبائلی نمائندوں کو شامل نہیں کیا گیا طالبانی حکومت میں صرف طالبان ہی شریک ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق طالبان کے اعلان کردہ ناموں کی فہرست صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو طالبان کے رکن یا ان کے قریبی ساتھی ہیں جبکہ کسی خاتون کا نام شامل نہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے کچھ افراد کی وابستگیوں اور ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے بھی فکرمند ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ طالبان نے ابھی نگراں کابینہ کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں بلکہ ان کے اقدامات سے پرکھیں گے۔

News Code 1908081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =