28 اگست، 2021، 10:57 AM

یوکرائن میں اجتماعی قبروں سے ہزاروں افراد کی باقیات برآمد

یوکرائن میں اجتماعی قبروں سے ہزاروں افراد کی باقیات برآمد

یوکرائن میں جوزف اسٹالن کے دور کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن سے ہزاروں افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں جوزف اسٹالن کے دور کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن سے ہزاروں افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

یوکرائن کے جنوبی شہر اڈیسا (Odessa) میں 29 اجتماعی قبروں میں پانچ سے آٹھ ہزار افراد کی باقیات ملی ہیں، اجتماعی قبریں 1930کے زمانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ جو ایئرپورٹ کی توسیع کے لئے ہوئی کھدائی کے دوران دریافت ہوئیں۔

جوزف اسٹالن کے دور حکمرانی میں ہزاروں یوکرائنی باشندے مارے گئے تھے۔

یوکرائن نیشنل میموری انسٹیٹوٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبروں سے ملنے والوں کو ممکنہ طور پر سویت سیکریٹ پولیس یونٹ نے 1930 کے آخر میں قتل کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت ممکن نہیں ہے کیونکہ تمام ریکارڈ روس کے پاس موجود تھا۔

یوکرائن کی ایک ویب سائٹ کے مطابق اڈیسا میں 1938 سے1941 کے درمیان سوویت سیکرٹ پولیس نے 8 ہزار 600 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔

News ID 1907960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha