پاکستانی حکومت نے عاصم افتخارکو وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا

پاکستان کی حکومت نے عاصم افتخارکو پاکستانی وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے عاصم افتخارکو پاکستانی وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق زاہد حفیظ چوہدری کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

حفیظ چوہدری کے پاس ڈی جی ساؤتھ ایشیا کا بھی چارج تھا۔ عاصم افتخار نے بطور ترجمان دفتر خارجہ اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔ عاصم افتخار احمد اقوام متحدہ میں تعینات رہے جبکہ حال ہی میں وہ تھائی لینڈ میں بطور سفیر تعینات تھے۔

News Code 1907871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =