20 اگست، 2021، 2:19 PM

پاکستان کا طالبان اور سابقہ حکام سے مشترکہ حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ

پاکستان کا طالبان اور سابقہ حکام سے مشترکہ حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران تمام مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو، جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران تمام مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو، جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظرہے، سب افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، کوئی بھی وہاں خونریزی نہیں چاہتا، سب چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران تمام مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو، جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ کچھ امن مخالف قوتیں " تخریب کاری" کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں، یہ افغان قیادت کی فہم و فراست کا امتحان ہے کہ وہ ان چیلنجز کے ساتھ کیسے نمٹتے ہیں، دنیا دیکھنا چاہتی ہے کہ طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا اس پرعمل بھی کررہے ہیں، دوسرے فریق کو بھی افغانستان کےمفادکوترجیح دینی چاہیے، افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں اور فیصلہ بھی افغان عوام نے کرنا ہے، جو افغانستان میں نقص امن کا خواہاں ہے وہ افغان عوام کی بہتری کا خواہاں نہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم افغانستان سے پر امن انخلاء کے حامی ہیں اور اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں،  کابل میں تعینات ہمارے سفیر کے بھی مختلف شخصیات کے ساتھ روابط ہو رہے ہیں۔ افغانستان میں سب امن و سلامتی کے خواہاں ہیں۔

News ID 1907865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha