17 اگست، 2021، 11:28 AM

بھارت نے انگلینڈ کو151 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے انگلینڈ کو151 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد لارڈز ٹیسٹ کے آخری روز چند اوورز قبل 151 رنز سے شکست دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد لارڈز ٹیسٹ کے آخری روز چند اوورز قبل 151 رنز سے شکست دے دی۔  اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل ہوگئی ہے۔  لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

پہلی اننگز میں کے ایل راہول کی سنچری اور روہیت شرما کے 83 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم 364 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ 

اس اسکور پر انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے اپنی ناقابلِ شکست 180 رنز کی باری سے بھرپور جواب دیا اور اپنی ٹیم کو 27 رنز کی سبقت بھی دلادی۔ 

بھارت نے اپنی دوسری اننگز 298 رنز پر ڈکلیئر کردی، اور انگلینڈ کو آخری دو سیشنز میں بیٹنگ کرنے کا موقع دیا۔ 

انگلینڈ کے بلے باز بھارتی بولنگ کے آگے بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم صرف 120 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی بلے باز کے ایل راہول کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس طرح بھارت نے انگلینڈ کو  151 رنز سے شکست سے دوچار کردیا۔

News ID 1907820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha