مہر خبررساں ایجنسی نے آنامولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان فوج کے چیف آف اسٹاف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے جنرل ہیبت اللّٰہ علی زئی کو افغان فوج کا نیا چیف مقرر کردیا ہے۔
افغانستان میں تشدد کی نئی لہر کے باعث 21 جون کو ہی افغان صدر نے جنرل ولی محمد احمد زئی کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف تعینات کیا تھا۔ افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی جاری ہے اور طالبان کی پیشقدمی روکنے کے لئے افغان صدر نے فوج کے سربراہ کو بدل دیا ہے۔ ادھر افغان وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے طالبان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ