لاہور میں محرم الحرام کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ یکم محرم الحرام پر لاہور میں آج 402 مجالس ہوں گی جبکہ 10 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ یکم محرم الحرام پر لاہور میں آج  402 مجالس ہوں گی جبکہ  10 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق محرم میں سکیورٹی کیلئے10ہزار سےزائد پولیس افسران اور جوان تعینات ہیں۔

انہوں نے تمام ایس پیز  کو ہدایت کی ہے کہ مجالس اور جلوسوں کےسکیورٹی انتظامات خود مانیٹر کریں اور جلوسوں اور مجالس کےاوقات کار کی پابندی پر عملددرآمد یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ شہری ماسک پہنیں اور محرم کے سکیورٹی انتظامات میں پولیس سےتعاون کریں۔

News Code 1907730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =