مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئثہ کے سرینا چوک کے قریب وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 5 اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں سرینا چوک کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 5 اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سرینا چوک کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ