1 اگست، 2021، 10:15 AM

افغانستان میں قندہار ایئر پورٹ پر تین راکٹوں سے حملہ

افغانستان میں قندہار ایئر پورٹ پر تین راکٹوں سے حملہ

افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کے ایئر پورٹ پر تین راکٹوں سے حملہ کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کے ایئر پورٹ پر تین راکٹوں سے حملہ کیا گيا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق قندھار کے ایئر پورٹ پر کئے گئے راکٹ حملوں سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

قندہار ايئر پورٹ کے ڈائریکٹر مسعود پشتون نے کہا ہے کہ کل رات ايئر پورٹ پر تین راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ دو راکٹ رن وے پر لگے جس کی وجہ سے ايئر پورٹ کی  پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان نے گذؤتہ دو دنوں سے  ہرات، ہلمنڈ ، قندہار اور تخار پر شدید حملے کئے ، لیکن افغان سکیورٹی فورسز نے ان کے حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔

News ID 1907601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha