31 جولائی، 2021، 8:27 PM

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو ہلاک کیا جب کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے آپریشن جاری رکھا ہواہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔

News Code 1907596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha