28 جولائی، 2021، 9:39 AM

بھارت میں طوفانی بارشوں سے اب تک 192 افراد ہلاک

بھارت میں طوفانی بارشوں سے اب تک 192 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، جس کے باعث مختلف حادثات کے دوران اب تک 192 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، جس کے باعث مختلف حادثات کے دوران اب تک 192 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ 100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔

بھارتی ریاست گوا، کرناٹک اور تلنگانہ میں سیلاب راستے میں آنے والی ہر شی بہاکر ساتھ لے گیا جبکہ ہزاروں ایکڑ پر فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ دولاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1907543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha