سعودی عرب کی انڈونیشیا پر سفری پابندیاں عائد

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب انڈونیشیا پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب انڈونیشیا پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق سعودی عرب حکام کا کہنا ہے کہ  انڈونیشیا سے آنے والے تمام مسافروں پر پابندی ہو گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کورونا مریضوں کی فہرست میں 45 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 115 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ سعودیہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار 284 تک جا پہنچی ہے۔

ادھر انڈونیشیا اس فہرست میں 14ویں نمبر پر ہے، جہاں کورونا وائرس 77 ہزار 583 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 29 لاکھ 83 ہزار 830 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1907473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =