پاکستان میں شراب پینے سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

پاکستان کے علاقہ سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےحدود میں عید کے موقع پر شراب پینے سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےحدود میں عید کے موقع پر شراب پینے سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق وقوعہ سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقے یوسف پارک میں پیش آیا۔ ملزم سکندر حیات شراب پی کر گھر آیا تو والد نے اسے برا بھلا کہا۔ نشہ میں دھت سکندر حیات نے پستول نکال کر باپ پر فائرنگ کردی۔ فائر لگنے سے والد فتح محمد شدید زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی فتح محمد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1907470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =