افغانستان نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا

افغانستان نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیرنجیب اللہ علی خیل کوسفارتی عملےسمیت واپس بلالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیرنجیب اللہ علی خیل کوسفارتی عملےسمیت واپس بلالیا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں تعینات افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل اور سینیئر سفارتی عملے کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر واپس بلا لیا گیا ہے۔  بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان کا وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں اس واقعے اور اس کے دیگر عوامل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ادھرایکس پریس کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے  ترجمان نے افغانستان کی جانب سے پاکستان سے اپنے سفیر اور سینئر سفارت کاروں کو واپس بلانے کے فیصلے کوافسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے اغوا اور حملے کی اطلاع پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اعلی سطح پر تحقیقات کی جارہی ہے۔ جب کہ سفیر ان کے اہل خانہ اور افغان قونصل خانے کے دیگرعملے کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم حکومتِ افغانستان کی جانب سے اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی  کی امید رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی پر مبینہ تشدد اور اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

News Code 1907423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =