مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی پروازوں پر پابندی میں مزید 10 دن کی توسیع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش سے آنے والی پروازوں پر عائد پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ سفری پابندی میں توسیع کورونا کی بھارتی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث عائد کی گئی ہے۔
پروازوں کے علاوہ ایسے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جنہوں نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش یا سری لنکا کا 14 دن کے اندر دورہ کیا ہو اور اب ان ممالک کے علاوہ کسی اور ملک سے امارات آنا چاہتے ہیں۔
اماراتی شہریوں، اماراتی گولڈن ویزہ رکھنے والے غیرملکی اور سفارتی مشن کے افراد کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ جن لوگوں کی پروازیں معطل ہوئی ہیں ان کے ٹکٹس پرواز کی بحالی تک قابل استعمال رہپں گے۔
آپ کا تبصرہ