پاکستانی وزیرِ اعظم کا یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم

پاکستان کے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں یوم شہدائے کشمیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ  ہم 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کو مہاراجہ ڈوگرا کے فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی ایک عظیم تاریخ ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈوگرا مہاراجہ کے سپاہیوں کی پر امن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 22 کشمیری شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری مرد اور خواتین بھارت کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہے۔

News Code 1907354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =