24 جون، 2021، 6:48 PM

ایران ، ديگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا

ایران ، ديگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران ، دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ونزوئلا کے صدر میڈورو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران،  دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

ونزوئلا کے صدر نے ایران کے نو منتخب صدر کو تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے آپ کو انتخاب کرکے جمہوریت کی شاندار مثال پیش کی ہے۔

ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ونزوئلا کے صدر اور ونزوئلا کے عوام کی طرف سے مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران تمام ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔ ایرانی صدر نے ایران اور ونزوئلا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے پر زوردیا۔

News ID 1907099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha