10 جون، 2021، 4:01 PM

ایران اور روس کے عسکری اور دفاعی تعلقات میں اضافہ

ایران اور روس کے عسکری اور دفاعی تعلقات میں اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران اور روس کے دفاعی اور عسکری تعلقات کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس 300 کے معاملے کے بعد ایران اور روس کے دفاعی اور عسکری تعلقات میں وسیع اور خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران اور روس کے دفاعی اور عسکری تعلقات کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس 300 کے معاملے کے بعد ایران اور روس کے دفاعی اور عسکری تعلقات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

صدر حسن روانی نے سیرک علاقہ میں بجلی پلانٹ  کےافتتاح کے موقع پر اس پلانٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے اہلکاروں کی تلاش و کوشش اور زحمتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے جس پراجیکٹ کا افتتاح ہوا ہے یہ پراحیکٹ ایران اور روس کے دوستانہ اور قریبی تعلقات کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس ہمارا ایک اہم ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے تعلقات دونوں ممالک کے عوام، خطے اور عالمی مسائل کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔  صدر روحانی نے کہا کہ روس کے صدر نے چند سال قبل ریل اور بجلی کے شعبوں میں باہمی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے تھے۔ ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایس 300 کے معاملے کے بعد ایران اور روس کے دفاعی اور عسکری تعلقات میں قابل توجہ اضافہ ہوا ہے ۔ روس اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔

News ID 1906880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha