13 مئی، 2021، 6:02 AM

بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگئی

بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگئی

بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد میں 4 ہزار 205 اور کیسز کی تعداد میں 3 لاکھ 48 ہزار 421 کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ اور اموات کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ کیسز اور اموات کی اصل تعداد رپورٹ ہونے والی تعداد سے 5 سے 10 گنا زائد ہے۔ شہر کے پارکنگ مقامات میں بھی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دریائے گنگا میں بھی متعدد لاشیں پائی گئیں جنہیں ان گاؤں والوں کے رشتہ اداروں نے بہایا جنہیں چتا جلانے کے لیے لکڑیاں نہ مل سکیں۔ بستروں، ادویات اور طبی آکسیجن کی قلت کا شکار ہسپتال متاثرہ افراد کو واپس بھیجنے پر مجبور ہیں ۔

News ID 1906493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha