مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل قطر اور عراق کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ دو ہمسایہ ممالک قطر اور عراق کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل قطر اور عراق کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
News ID 1906241
آپ کا تبصرہ