17 مارچ، 2021، 1:17 PM

ہمیں امریکہ کے عملی اقدام کا انتظار/ پابندیاں ختم کرنے میں تاخیر درست نہیں

ہمیں امریکہ کے عملی اقدام کا انتظار/ پابندیاں ختم کرنے میں تاخیر درست نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کے عملی اقدام کا انتظار ہے امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کے عملی اقدام کا انتظار ہے امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کوعالمی سطح پر امریکہ کے خلاف تاریخی کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں۔30 شہریور سن 99 ہجری شمسی کا دن تاریخي دن ہے اس دن امریکہ کا اسنیپ بیک منصوبہ بری طرح ناکام ہوا۔ اسی طرح  27 مہر ماہ کا دن بھی تاریخی دن ہے اس دن ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیاں ختم ہوگئیں اور رواں برس بہمن کا مہینہ بھی اہم رہا اس مہینے میں ایران کو امریکہ کے خلاف ہیگ کی عالمی عدالت میں بڑی کامیابی نصیب ہوئی۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج ایران اچھی اور بہترین پوزیشن میں ہے ہم نے امریکہ کے زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کو کورونا وائرس کی مشکلات کے باوجود ناکام بنادیا۔ امریکہ کی موجودہ حکومت کو سابق صدر ٹرمپ کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہیے اور اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے امریکہ کی موجودہ حکومت نے بارہا کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے نقش قدم پر نہیں چلے گی ۔ اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرتا ہے تو ایران بھی پہلے کی طرح جوابی قدم اٹھانے کے لئے آمادہ ہے۔ ہمیں امریکہ کے عملی اقدام کا انتظار ہے امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

News ID 1905693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha