16 مارچ، 2021، 9:03 AM

بھارتی فورسز نے کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا

بھارتی فورسز نے کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا

بھارت کے زیر انتظام میں بھارتی فوجیوں نے کیمیکل پاوڈر اور گیسولین سے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام میں بھارتی فوجیوں نے کیمیکل پاوڈر اور گیسولین سے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب ایک نوجوانوں کو ہلاک کرنے اور گھروں کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے ضلع شوپیاں کے گاؤں رکھ راول پورہ کے طالب علم جہانگیر احمد وانی کو جعلی انکاؤنٹر میں قتل کر دیا، مقتول نوجوان گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ میں زیر تعلیم تھا۔

بھارتی فوجیوں نے سینکڑوں شہریوں کو بیلٹ گنز کا نشانہ بھی بنایا، بیلٹ گن سے ایک 22 سالہ نوجوان اپنی آنکھوں سے محروم ہوگیا، اس کے علاوہ بھارتی  فوجیوں نے کیمیکل پاوڈر اور گیسولین سے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا۔

واضح رہے کہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے بھارتی فورسز کی طرف سے فائرنگ جاری ہے، اور عوامی احتجاج اور ردعمل کو روکنے کے لئےحکومت نے ضلع شوپیاں میں انٹڑنیٹ سروسز معطل کررکھی ہیں۔

News Code 1905675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha