جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر ویکسین کی معلومات ہیک کرنے کا الزام

جنوبی کوریا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین سے متعلق معلومات ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین سے متعلق معلومات ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو جنوبی کوریا کی انٹیلی جینس ایجنسی نے اپنے ملک کے ارکان پارلیمنٹ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا ہے کورونا وائرس کے دوران ڈیجیٹل جاسوسی اور دوا ساز کمپنیوں کی ویکسین اور وائرس سے کے علاج معالجے سے متعلق معلومات چُرانے کے لیے ریاستی پشت پناہی کے ساتھ ہیکر گروپ سرگرم ہیں۔ بریفنگ میں شریک پارلیمانی انٹیلی جینس پینل میں حزب مخالف کی نمائندگی کرنے والے ہا تائی کیونگ نے کہا کہ ویکسین کی معلومات چُرانے کے لیے ہونے والی ہیکنگ کی کوششوں میں امریکی کمپنی فائزر کی کورونا وائرس سے متعلق معلومات کو بھی ہیک کرلیا گیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ نے بعدازاں اپنے جاری کردہ بیان میں بھی فائزر کی معلومات ہیک ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اسی طرح جنوبی کوریا اور ایشیا میں فائزر کے قائم دفاتر کی جانب سے اس دعوے کی تردید نہیں کی گئی ہے۔
News Code 1905301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =