12 فروری، 2021، 4:36 PM

پاسداران انقلاب اسلامی ملک کی ارضی سالمیت کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کریں گے

پاسداران انقلاب اسلامی ملک کی ارضی سالمیت کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی ملک کی ارضی سالمیت ،عزت اور شرف کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی ملک کی ارضی سالمیت ،عزت اور شرف کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق میجر جنرل سلامی نے سپاہ کی ملک کے جنوب مغرب میں پیغمبر اعظم (ص) 16 نامی مشقوں کے اختتام کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ نے ان مشقوں کے دوران ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کی ارضی سالمیت، عزت و شرف کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کرےگی۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ کی بری فوج طاقت، قدرت اور مہارت کے ساتھ آگے کی سمت رواں دواں ہے۔ میجر جنرل سلامی نے فوجی مشقوں میں شریک کمانڈروں اور خطے کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ کی بری فوج ملک و قوم کی عزت ، اقتدار اور استقلال کی ضامن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ملک و قوم کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے پہلے سے کہیں زيادہ قوی اور مصمم ہیں۔

News ID 1905243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha