11 فروری، 2021، 2:30 PM

مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے

مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ا یجنڈے میں موجود ہے، مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ا یجنڈے میں موجود ہے، مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام نہ صرف ظلم بلکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر روزانہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اصرار کرتا ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، کشمیر اگر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو ہم کیوں باہمی مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

News Code 1905225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha