5 فروری، 2021، 7:32 AM

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 915 افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 915 افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 915 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 915 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 335 ہوگئی جبکہ کیسز کی تعداد 38 لاکھ 71 ہزار 825 سے زائد ہوچکی ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس کی 4 ہزار مختلف اشکال موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں 15فیصد افراد نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔

مختلف کمیونیٹیز کے رہنماؤں نے لوگوں کو ویکسین کیخلاف پروپیگنڈے پر کان نہ دھرنے اور ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا ہے۔

ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 10ملین افراد کو کورونا ویکسین لگا کر اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی شرح اب بھی خطرناک حد تک بلند ہے، پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ شرح کم ہونے پر کیا جائے گا۔

News ID 1905125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha