4 جنوری، 2021، 1:43 PM

مرحوم آیت اللہ مصباح کے پیکر پاک کو حرم حضرت معصومہ (س) میں سپرد خاک کردیا گيا

مرحوم آیت اللہ مصباح کے پیکر پاک کو حرم حضرت معصومہ (س) میں سپرد خاک کردیا گيا

حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین اور خبرگان کونسل کے رکن مرحوم آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے پیکر پاک کو قم میں تشییع کے بعد حرم مطہر حضرت معصومہ (س) میں سپرد خاک کردیا گيا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین اور خبرگان کونسل کے رکن مرحوم آیت اللہ محمد تقی  مصباح یزدی کے پیکر پاک کو قم میں تشییع کے بعد حرم مطہر حضرت معصومہ (س) میں سپرد خاک کردیا گيا۔ آیت اللہ مصباح یزدی  کا دو روز قبل ترہان کے ایک اسپتال میں طویل علالت کے بعد 86 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ مرحوم کے پیکر پاک کو حرم مطہر شاہ عبدالعظیم اور حرم مطہر رضوی کا طواف کرانے کے بعد قم منتقل کیا گیا جہاں مصلی قم سے حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کی طرف ان کی تشییع جنازہ میں ہزاروں  علماء و طلاب اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی حرم مطہر میں ان کے پیکر پر آیت اللہ نوری ہمدانی نے نماز جنازہ ادا کیا اور اس کے بعد مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کو مرحوم آیت اللہ العظمی بہجت کی قبر کے پاس سپرد خاک کردیا گیا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے۔

News ID 1904669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha