کابل میں بم دھماکے میں نائب گورنر سمیت 3 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں کابل کے ڈپٹی گورنر اپنے سکریٹری اور پولیس گارڈ سمیت ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں کابل کے ڈپٹی گورنر اپنے سکریٹری اور پولیس گارڈ سمیت ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مرکزی شاہراہ پر اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں سے ڈپٹی گورنر کا قافلہ گزر رہا تھا۔

بارودی سرنگ دھماکے میں ڈپٹی گورنر کابل محب اللہ محبی، ان کے سکریٹری اور ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  جاں بحق ہوگئے ۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے حملے کے بعد قریبی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

نومبر کے آغاز میں کابل یونیورسٹی میں سفاکانہ حملے میں 30 سے زائد طلبا جاں بحق ہوگئے تھے اور اس کے بعد اسی شہر میں 3 بار راکٹس حملے بھی کیے گئے اور ایک خاتون ٹی وی اینکر کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

News Code 1904386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =