سید عباس عراقچی کی حامد کرزائی سے ملاقات اور گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ حامد کرزائي نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ اور استحکام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مشکل شرائط میں افغان قوم اور حکومت کی بھر پور مدد کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔

News Code 1904354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha