13 دسمبر، 2020، 10:25 AM

امریکہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری دیدی

امریکہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری دیدی

امریکہ نے ملکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیوٹیک کمپنی کے اشتراک سے تیار کی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری دیدی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ملکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیوٹیک کمپنی کے اشتراک سے تیار کی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری دیدی۔ 

اطلاعات کے مطابق امریکی ادارے برائے غذا و دوا " ایف ڈی اے " کے کمشنر ڈاکٹر اسٹیفن ہان کی جانب سے جاری بیان میں فائزر کی کورونا ویکسین کو محفوظ قرار دیتے ہوئے ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دیدی۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنرہان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف ڈی اے کی پہلی کوویڈ 19 ویکسین کے ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت اس تباہ کن وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے جس نے ریاستہائے متحدہ اور پوری دنیا میں لاکھوں خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔

فائزر کی اپنی ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے درخواست پر ایف ڈی اے کے ایک مشاورتی کونسل نے ٹرائل کے سائنسی شواہد پر جرح کی تھی اور 22 میں سے 17 نے ہنگامی استعمال کی سفارش کی تھی تاہم 4 ارکان نے 16 سال سے کم عمر مریضوں میں استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

News ID 1904344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha