مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک 42 ہزار 960 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 87 لاکھ 28 ہزار 795 ہو گئی۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 32 ہزار 32 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 58 ہزار 568 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 40 ہزار 461 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 84 ہزار 868 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 50 ہزار 928 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 12 لاکھ 90 ہزار 195 ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ