مصر میں اقوام متحدہ کا اہیلی کاپٹر گر کر تباہ / 8 اہلکار ہلاک

مصر میں اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگيا ہے جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئۓ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگيا ہے جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر اسرائیلی سرحد کے قریب سرنگوں ہوا ہے۔ ذرائع  کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اقوام متحدہ کے مبصرین کا گروپ سفر کر رہا تھا، گروپ میں پانچ امریکی، ایک فرانسیسی اور ایک چیک ری پبلک کا شہری شامل تھا۔ 

بعض ذرائع کے مطابق  کثیر الجہتی  فورس اور مبصرین ایک امن فورس تھی جوکہ اسرائیل کے اشتراک کے ساتھ 1979 میں اس وقت قائم کی گئی تھی جب مصر اور اسرائیل نے کیمپ ڈیوڈ امن معاہدہ پر دستخط کیے تھے اور اس کا اقوام متحدہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

News Code 1903896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =