مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست اروگون میں3 سالہ جمیز کینیتھ نامی بچے نے خود کو گولی مار دی۔
اطلاعات کے مطابق جمیز کینیتھ نامی بچے نے میز کی دراز سے پستول نکال کر غیردانستہ طور پر کنپٹی پر رکھی اور گولی چلا دی۔
والدین اور رشتے داروں نے فوری طور پر ایمرجنسی نمبر پر کال کی اور واقعے سے متعلق بتایا لیکن بدقسمتی سے بچہ ہلاک ہوچکا تھا۔ اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے بھی کمسن کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ