23 ستمبر، 2020، 2:37 PM

کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگی آگ نے بڑے رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگی آگ نے بڑے رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی کے جنگلات میں لگی آگ ایک لاکھ 12 ہزار ایکڑ کےر قبے تک پھیل گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی کے جنگلات میں لگی آگ ایک لاکھ 12 ہزار ایکڑ کےر قبے تک پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگی آگ پر اب تک 17 فیصد قابوپایا جاسکا ہے، دھویں کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے، آگ کی لپیٹ میں آنے والے قریبی علاقوں سے لوگوں کا انخلاء بھی کرایا گیا ہے۔ کیلی فورنیا میں اس وقت 19 ہزارکے قریب فائر فائٹرز 27 بڑی جنگلات کی آگ پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ میں اب تک  26  افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1903108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha