پاکستان میں تعلیمی اداروں کا آج سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

پاکستان بھرمیں طویل بندش کے بعد تعلیمی ادارے آج سے مرحلہ وار کھل گئے ہیں پہلے مرحلے میں میٹرک، انٹر اور جامعات کے طلبہ تعلیمی اداروں کا رخ کریں گے اور اس کے بعد پرائمری کلاسز بھی کھول دی جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھرمیں طویل بندش کے بعد تعلیمی ادارے آج سے مرحلہ وار کھل گئے ہیں پہلے مرحلے میں میٹرک، انٹر اور جامعات کے طلبہ تعلیمی اداروں کا رخ کریں گے اور اس کے بعد پرائمری کلاسز بھی کھول دی جائیں گی۔

اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب 6 ماہ قبل مارچ میں بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے، جب کہ شادی ہالز بھی آج سے کھل جائیں گے۔ شادی ہال تو فوری کھل جائیں گے تاہم تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں گے جس میں بڑی کلاسز پہلے اور پرائمری اسکولز بعد میں کھولے جائیں گے۔

 پاکستان بھر میں اسکول کھلنے کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ تمام طلبہ طالبات ماسک پہن کر اسکولوں میں آئے، اسکولوں میں صبح کی اسمبلیاں نہیں ہوئیں، تفریح بھی نہیں ہوگی، کلاس رومز جانے سے قبل طلبہ طالبات کا ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا، تمام اسکولوں کے مرکزی گیٹ پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

News Code 1902941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =