9 ستمبر، 2020، 1:22 PM

پنجاب میں پولیس اہلکارکو ڈنڈوں کے وار سے ہلاک کردیا گیا

پنجاب میں پولیس اہلکارکو ڈنڈوں کے وار سے ہلاک کردیا گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاء الدین میں ڈنڈوں کے وار سے پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاء الدین میں ڈنڈوں کے وار سے پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق منڈی بہاء الدین کے علاقے سوہاوہ میں 2 بھائیوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع پر پولیس ٹیم پہنچی تھی جہاں ملزم نے اس پر مبینہ طور پر ڈنڈے سے حملہ کر دیا۔

اس دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے کانسٹیبل وقاص موقع پر ہلاک  ہو گیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ہلاک ہونے والے اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے۔

News Code 1902814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha