صومالیہ میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 5 اہلکار ہلاک

صومالیہ میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 5 اہلکار ہلاک جبکہ ایک امریکی فوجی زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 5 اہلکار ہلاک جبکہ ایک امریکی فوجی زخمی ہوگیا۔  اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے ساحلی شہر کسمایو میں خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو فوجی اڈے کے مرکزی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر دھماکے سے اُڑادی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

صومالی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشکوک کار کی داخلی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش پر فوجی محافظوں نے گاڑی پر گولیاں برسا دیں جس پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ زخمی ہونے والا اہلکار امریکی فوجی تھا۔

 ادھر داعش سے منسلک دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں 16 صومالی اور 4 امریکی فوجی مارے گئے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

News Code 1902809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha