پاکستانی فوج کا بھارتی ڈرون گرانے کا دعوی

پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی کے پانڈو سیکٹر میں گرایا گیا۔ مذکورہ ڈورن ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 200 میٹر تک پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال سرحدی خلاف ورزی پر پاک فوج کے ہاتھوں نشانہ بننے والا یہ دسواں بھارتی ڈرون ہے۔

News Code 1901863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =